برازیلین فٹ بالر نیمار کا ٹخنہ فریکچر ، 6 سے 8 ہفتوں کے لئے میدان سے باہر ہوگئے، ریال میڈرڈ کے خلاف بھی نہیں کھیل سکیں گے۔
پی ایس جی اور مارسے کے درمیان میچ کے دوران نیمار کے چوٹ لگی۔ان کے والد کا بتانا ہے کہ انجری کی نوعیت کا جائزہ لے رہے ہیں، سرجری ہوگی یا نہیں ؟ یہ ابھی نہیں کہا جاسکتا۔
پیرس سینٹ جرمین کے کوچ یونائی مائی کا کہنا ہے کہ ابھی سرجری کی ضرورت نہیں ہے ، تاہم نیمار کے والد کا کہنا ہے سرجری کی صورت میں نیمار کی ریکوری جلدی متوقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نیمار کسی بھی صورت 7 مارچ کو چیمپئنز لیگ کے اہم میچ میں ریال میڈرڈ کے خلاف ایکشن میں نہیں ہوں گے۔وہ رواں سال مئی سے پہلے فیلڈ میں نہیں آسکتے۔
717