304

بورس جانسن کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد کل سے حکومتی امور سنبھالیں گے

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد پیر کے روز سے اپنے دفتر آئیں گے اور دوبارہ سے کارہائے مملکت چلائیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے صحت یابی کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کل بروز پیر سے کارہائے مملکت سنبھال لیں گے۔ وزیراعظم بورس جانسن رواں ماہ کے آغاز میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد سے وزیر خارجہ ڈومینک راب نگراں وزیراعظم کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔
یہ خبر پڑھیں : برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا وائرس کو شکست دیدی
وزیراعظم بورس جانس کو اپریل کے آغاز میں کچھ علامتیں ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا اور وہ اپنے گھر ہی میں قرنطینہ ہوگئے لیکن طبیعت بگڑتی چلی گئی جس پر انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تاہم سانس لینے میں دشواری کا سامنا رہنے پر 7 اپریل کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کیا گیا۔
برطانوی وزیراعظم کی طبیعت 3 دن آئی سی یو میں رہنے کے بعد بہتر ہوئی تو انہیں مزید دو دن آبزرویشن میں رکھا گیا اور 12 اپریل کو دوبارہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دیدی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں