نئی دہلی: بھارتی ریاست آسام میں انڈین ایئر فورس کا طیارہ گرِ کر تباہ ہونے کے نتیجے میں 2 افسر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فضائیہ کے طیارے نے جورہت ایئرپورٹ سے اڑان بھری اور کچھ دیر بعد مجولی کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے میں دونوں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جو کہ ونگ کمانڈر کے عہدے پر فائض تھے۔
آسام پولیس نے طیارہ حادثے میں دونوں پائلٹس کی ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
662