لاہور: سابق کیوی آل راﺅنڈر جیکب اورم کو نیوزی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کر دیا گیا ہے۔
جیکب اورم 18 ماہ تک یہ ذمہ داریاں انجام دیں گے، جیکب اورم اس سے قبل بھی ویمن ٹیم کے ساتھ کام کر چکے ہیں اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے بہت سے کرکٹرز کی کوچنگ کی ہے۔ آل راﺅنڈر کا کہنا تھا کہ ذمہ داریاں سنبھالنے کیلیے بہت پرجوش ہوں، ٹیم میں بے انتہا ٹیلنٹ موجود ہے، میں خاص طور پر بولرز کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں پلان کر رہا ہوں۔
واضح رہے کہ جیکب اورم نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 160 ون ڈے میں 173 وکٹیں اور 2434 رنز بنا رکھے ہیں، 33 ٹیسٹ میچز میں 60 وکٹیں اور 1780 رنز جبکہ 36 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 19 وکٹوں کے ساتھ ساتھ 474 رنزبھی بنا چکے ہیں۔
621