714

خود کار سلیپرز میں پروپائلٹ پارک ٹیکنالوجی کا استعمال

ٹوکیو:ایک کار بنانے والی جاپانی کمپنی نے خود کار سلیپرز متعارف کرکے دنیا بھر کے لوگوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔ اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے کمپنی نے پرو پائلٹ پارک ڈرائیونگ ٹیکنالوجی کو استعمال کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سلیپرزخود آپ کے پیروں سے علیحدہ ہونے کے بعد خود کار طور پر خالی جگہ تلاش کر کے وہاں پہنچ جائیں گے اور جب آپ کو ضرورت ہوگی تو بٹن دبانے پر پیروں تک واپس پہنچ جائے گے۔ان سیلف ڈرائیونگ سلیپرز کو جاپان کے معروف ریوکان ہوٹل نے اپنے معزز مہمانوں کو زیادہ سے زیادہ آسائش مہیا کرنے کی غرض سے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پروپائلٹ پارک ریو کان ایک عام ہوٹل ہے ،مگر ٹوکیو کے نزدیک واقع ہوٹل نے اپنے مہمانوں کے لئے پروپائلٹ پارک سلیپرز کا انتظام کرلیا ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کمپنی نے اکتوبر1917ءمیں اپنے تمام نئے ایل ای اے ایف کی عملی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ان میں شامل پروپائلٹ پارک ٹیکنالوجی کے ذریعے مختلف اشیاءایک بٹن دبانے پر خود اپنا راستہ بنالیتی ہیں۔ یہی ٹیکنالوجی خود کار گاڑیوں میں بھی استعمال کی گئی تھی، جس کی کامیابی کو پیش نظررکھتے ہوئےیہ سلیپرز تیار کی گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق کمپنی نے خود کار سلیپرز 2020ءتک اپنی خودکاروہیکلزکی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے متعارف کرائے ہیں۔اس کی کامیابی کی صورت میں کمپنی خود کار وہیکلز قبل ازوقت بھی متعارف کراسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں