واشنگٹن: اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ریان نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کیخلاف جنگ میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔
میڈیاکے مطابق امریکی کی اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ریان نے اپنے تازہ بیان میں اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ داعش دنیا کیلئے بڑا خطرہ ہے، تاہم داعش کے خلاف جنگ میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا ہے۔کرنل ریان نے اتحادی افواج کے آپریشنز سے متعلق بریفنگ میں بتایا کہ داعش کے خلاف عراق اور شام میں جنگ کامیابی سے جیت لی ہے، اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سال2018میں بھی داعش کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔ برطانیہ میں اتحادی افواج کے ترجمان کرنل راین نے بتایا کہ داعش دنیا کے لئے خطرہ ہے، پاکستان داعش کے خلاف خطے میں موثر کردار ادا کر سکتا ہے، شامی حکومت کے ساتھ براہ راست رابطہ نہ ہونے کے باعث سبب مشکلات کا سامنا ہے۔
643