253

دپیکا پڈوکون بھی عابدہ پروین کیآوازکی دیوانی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی عابدہ پروین کی آوازکی دیوانی ہیں۔
کووڈ-19 کے باعث تمام ہی فنکاروں نے لاک ڈاو¿ن میں اپنی مصروفیات ڈھونڈلی ہیں۔ بہت سے فنکار کھانا پکانے سمیت بیکنگ میں مصروف ہیں تو بہت سے فنکاروں نے اپنے گھرکوجم بنالیا ہے جہاں وہ روز ورزش کرتے ہیں۔ کچھ فنکار بینٹنگ کر رہے ہیں تو کچھ سوشل میڈیا پروقت گزارکراپنی ذاتی پسند نہ پسند سے مداحوں کوآگاہ کررہے ہیں۔
بات کی جائے بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کی توانہوں نے لاک ڈاو¿ن کے دوران سنے جانے والے اپنے پسندیدہ گانوں کی فہرست مداحوں سے شیئرکی جس کے مطابق وہ عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی آواز کی دیوانی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں