743

راشدہ طالب کے ملکی کانگریس کا رکن منتخب ہو جانے کا قوی امکان

واشنگٹن: امریکی ریاست مشیگن کی ریاستی اسمبلی کی سابقہ رکن راشدہ طالب کے ملکی کانگریس کا رکن منتخب ہو جانے کا قوی امکان ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انہوں نے اپنی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کی ایک پرائمری میں حریف امیدوار برینڈا جونز کو بدھ کو ایک سخت مقابلے کے بعد ہرا دیا۔ اس پرائمری میں کامیابی کے بعد وہ تیرہ نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں بلامقابلہ امریکی کانگریس کی رکن منتخب ہو جائیں گی۔ فلسطینی نڑاد راشدہ طالب کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن تیرہ نومبر کے الیکشن کے بعد ہی جاری کیا جائے گا اور وہ امریکی کانگریس کی پہلی مسلمان خاتون رکن ہوں گی۔ ابتدائی مقابلے میں ریپبلکن پارٹی یا کسی اور سیاسی جماعت نے اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں