لندن: لیورپول کے سابق فٹبالر جیمی کریگر دوران سفر گاڑی میں سوار 14 سالہ لڑکی پر تھوکنے کی ویڈیو منظرعام پر آنے سے مشکل میں پڑگئے۔
سابق فٹبالر اور عہد حاضر کے ٹی وی تجزیہ کار جیمی کریگر دوران سفر اپنی کارکی کھڑکی سے دوسری گاڑی میں سوار 14 سالہ لڑکی پر تھوکنے کی ویڈیو منظرعام پر آنے سے مشکل میں پڑگئے۔
مذکورہ لڑکی نے اس واقعے کی ویڈیو فوٹیج بنالی تھی جو اب برطانوی میڈیا میں زیرگردش ہے، اس صورتحال پر جیمی کریگر کو اپنے عمل کی معافی مانگنا پڑگئی ہے، رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی شب مانچسٹر یونائیٹڈ کے ہاتھوں لیورپول کی 1-2 سے شکست کے بعد پیش آیا تھا۔
کریگر نے کہا کہ میں اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے مذکورہ لڑکی اور ان کے اہل خانہ سے معذرت خواہ ہوں، برطانوی ٹی وی پر بطور تجزیہ کار ان کا بیش قیمت معاہدہ بھی اس وجہ سے خطرے میں پڑگیا، انھیں تجزیہ کار پینل سے بھی ہٹادیا گیا ہے۔
687