نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سینئر رہنما پی چدم برم کے بیٹے کرتی چدم برم کو سنٹرل بیورو ایجنسی (سی بی آئی) نے چنئی ایئرپورٹ سے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارکرلیاہے۔
نیوزکے مطابق کرتی چدم برم کو آج (بدھ کو) صبح ایئر پورٹ سے اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ لندن کی فلائٹ سے اترے ہی تھے۔ سی بی آئی اہلکار وں نے کرتی چدم برم سے پہلے ایئر پورٹ کے اندر ہی پوچھ گچھ کی جس کے بعد انہیں مزید تفتیش کیلئے دارالحکومت دلی لے گئے۔
پی چدمبرم کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی ظالمانہ پالیسیوں سے مقبوضہ کشمیر میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔
انفور سمنٹ ڈائیریکٹور یٹ نے گزشتہ سال مئی میں کرتی چدم برم کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ انہوں نے 300 کروڑ روپے کا غیر قانونی ٹھیکہ 10 لاکھ روپے کی رشوت لے کر دیا تھا۔ یہ ٹھیکہ اس وقت دیا گیا تھا جب کانگریسی رہنما چدم برم بھارت کے مرکزی وزیر داخلہ تھے۔
واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ چدم برم کے صاحبزادے کرتی چدم برم کانگریس کے رکن اور کاروباری شخصیت ہیں۔ کانگریس جماعت ان کی گرفتاری کوسیاسی انتقام قراردے رہی ہے کیو نکہ گرفتاری کا عمل پارلیمنٹ کی د وبارہ بحالی اور حزب اختلاف کی جانب سے گورنمنٹ کے بڑے پیمانے پر پی این بی لون کے دھوکہ دہی سکینڈل کو ابھارنے سے چند لمحے پہلے عمل میں لایا گیاہے۔
689