کولمبو: سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات کے بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا پرپابندی عائد کردی گئی۔
میڈیاکے مطابق سری لنکا کے طول و عرض میں مسلمانوں پر بدھ بھکشوئوں کے حملوں کے بعد متعدد علاقوں میں حالات تاحال کشیدہ ہیں،بدھ مت کے پیروکاروں نے مسلم مخالف کارروائیاں کرتے ہوئے مسلمانوں کو بھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا ہے جب کہ حکومت نے فسادات میں کئی ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔
کشیدہ حالات کے سبب سری لنکا کی حکومت نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی عائد کردی ہے،ٹیلی کام اتھارٹی اینڈ کمیونی کیشن نے ملک بھر میں تین دن کےلیے فیس بک،وائبر اور واٹس ایپ کو بلاک کردیا ہے جب کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر عارضی پابندی کی وجہ مسلمانوں پر ہونے والے حملوں کی خبروں کو روکنا بتایا ہے۔
680