673

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 7مارچ سے برطانیہ کا دورہ کریں گے:ترجمان برطانوی

ریاض: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 7 مارچ سے برطانیہ کا دورہ اوربرطانوی وزیراعظم ٹیریزامے سے ملاقات کریں گے۔
ترجمان برطانوی وزیر اعظم کے مطابق سعودی ولی عہد کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔سعودی ولی عہد کی وزیراعظم ٹیریزامے سے ملاقات میں سماجی اصلاحات اور شدت پسندی جیسے موضوعات پر بھی بات کی جائے گی، دونوں ممالک دہشت گردی، انتہا پسندی، شام، عراق اور یمن جیسے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون بڑھانے پر بات کریں گے، سعودی ولی عہد کے دورے میں تجارتی امور پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں