لاہور: قومی ٹیم کے سابق کپتان سلیم ملک نے فکسنگ معاملے پر آئی سی سی، پی سی بی سے تعاون کرنے کا اعلان کردیا۔
دوہزار بارہ میں بھی سلیم ملک نے اسی طرح کا اعلان کیا تھا اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کام کے لیے لیٹر بھی لے لیا تھا لیکن پھر روک دیا گیا، ایک بار پھرانہوں نے اپنے فینز اور عوام سے معافی مانگ لی ہے۔
سلیم ملک کا کہنا ہے کہ کرکٹ میری روزی روٹی ہے جس طرح دوسرے کرکٹرز کو بھی کھیلنے اور کام کرنے کی اجازت ہے اسی طرح مجھے بھی اجازت ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کوچنگ کرنا چاہتے ہیں اور انہیں کام کا موقع ملنا چاہیے۔
309