ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کی آئٹم گرل اور خوبرو اداکارہ سنی لیون نے اپنی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کردیا۔
بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون اپنی اداکاری اور سیلفیوں کی وجہ سے اکثر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں جب کہ کچھ عرصے پہلے انہوں نے ایک یتیم بچی کو گود لیا تھا جس کے بعد مداحوں کے دلوں میں ان کی عزت میں اضافہ ہوگیا تھا اور گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے جڑواں بچوں کی پیدائش کی خوشخبری سنائی،جن کی پیدائش بالی ووڈ کے ستاروں کے بچوں کی طرح سروگیسی کے عمل سے ہوئی۔ اب اداکارہ نے مداحوں کو اپنی زندگی کے تمام پہلوئوں سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Why did I move from Canada?
Why did I pick “#Sunny” as my name?
What was my life like?Find out more about the woman behind Sunny and my life from #KarenjitToSunny, in my biopic, coming soon to @ZEE5India#SunnyLeone #ZEE5Originals pic.twitter.com/cfPxADGNp7
— Sunny Leone (@SunnyLeone) March 6, 2018
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سنی لیون نے اپنی زندگی پر مبنی فلم ’کرن جیت ‘ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کینیڈا سے کیوں منتقل ہوئی ؟، سنی نام کا انتخاب کیوں کیا اور میری زندگی کیسی تھی، میری بائیو گرافی میں مداح یہ سب کچھ جان سکیں گے۔
The most searched celebrity in India will now be the most watched. Watch the journey of the woman behind @SunnyLeone in #KarenjitOnZEE5. Coming soon! #ZEE5Originals #KarenjitToSunny https://t.co/kd7BGKkDaZ
— ZEE5 (@ZEE5India) March 6, 2018
زی فائیو ویب سیریز کے آفیشل پیچ کی جانب سے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ انڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی اداکارہ اب سب سے زیادہ دیکھے جانے والے اداکارہ ہوں گی کیوں کہ ان کی زندگی پر مبنی فلم ’کرن جیت ‘ بہت جلد آرہی ہے۔
واضح رہے کہ کینیڈا میں پیدا ہونے والی 36 سالہ سنی لیوں کا اصل نام ’کرنجیت کور وہرا‘ ہے جوکہ اب تک جسم ٹو ،راگنی ایم ایم ایس اور ایک پہیلی لیلا جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔