726

سنی لیون کا اپنے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ

ممبئی: بالی ووڈ کی بولڈ اداکارہ سنی لیون نے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے تامل فلموں میں کام کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
بالی ووڈ کی بےباک اداکارہ سنی لیون اپنے فلمی کیرئیر میں بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے ہی شہرت رکھتی ہیں اور اب تک متعدد فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بالی ووڈ میں منفرد اداکاری سے مقام بنانے والی اداکارہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے تامل فلموں میں جلوہ گر ہوں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بے باک اداکارہ سنی لیون بالی ووڈ کی فلموں کے بعد تامل فلموں میں بھی جلوہ گر ہوں گی۔ سنی لیون کا کہنا ہے کہ تامل فلموں میں کام کرنا میرے لیے ایک چیلنج ہے کیوں کہ یہ میرے لیے سیکھنے کا موقع ہے جس کے لیے میں خاصی خوش ہوں۔
سنی لیون کا فلم کے حوالے سے کہنا ہے کہ وہ تامل فلم ’ویرام دیوی ‘ میں جنگجو لڑکی کا مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور اس کردار کو نبھانے کے لیے جتنی محنت کی جارہی ہے وہ بہت حیرت انگیز ہے جبکہ میں شوٹنگ کے لیے بہت بے قرار ہوں۔
واضح رہے کہ سنی لیون کے نام سے پہچانے جانے والی اداکارہ کا اصل نام ’کرنجیت کور وہرہ‘ ہے جو اپنے اسٹائل کی وجہ سے اکثر سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں