اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د کا کہنا ہے کہ سی پیک کے حوالے سے میرے انٹرویو کے کچھ حصے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے گئے۔
برطانوی اخبار کو سی پیک کے حوالے سے دیے گئے انٹرویو پر مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د کا کہنا ہے کہ سی پیک کے بارے میں میرے انٹرویو کے کچھ حصوں کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کیا گیا۔
دوسری جانب وزات تجارت نے بھی عبدالرزاق داﺅد سے متعلق فنانشل ٹائمز کی خبر پر تردید کردی ہے۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی پیک کے مستقبل پر پاکستان اور چین کے درمیان اتفاق ہے، پاکستان سی پیک کو رول بیک نہیں کررہا، پاکستان نے چین کے وزیر خارجہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سی پیک قومی ترجیحی منصوبہ ہے، وزیر اعظم کے مشیر کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چھاپا گیا ہے۔
واضح رہے کہ برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت چین کے ساتھ ہونے والے سی پیک معاہدوں پر دوبارہ غور کرے گی اور نئے سرے سے شرائط طے کی جائیں گی۔
اخبار کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داو¿د کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں میں پاکستانی کمپنیوں کو نقصان پہنچ رہا ہے اور چینی کمپنیاں ناجائز فائدہ اٹھارہی ہیں لہذا سی پیک منصوبوں کو ایک سال کے لیے روک دینا چاہیے۔
604