شامی باغیوں نے دی بیٹلز کے دو برطانوی خونخوار ارکان کو گرفتار کرلیا ہے۔
عرب ٹی وی کے مطابق شام میں امریکا کی حمایت یافتہ ملیشیا سیئرین ڈیموکریٹک فورسز نے داعش تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو برطانوی عسکریت پسند الیگزانڈا امان کوتی اور الشفیع الشیخ کو گزشتہ ماہ مشرقی شام میں گرفتار کرلیا تھا۔
یہ دونوں چار رکنی ”دی بیٹلز“ خونخوار گروپ کے آخری ارکان سمجھے جارہے ہیں جن کے ہاتھوں داعش کا شامی شہر رقہ پر قبضے کے دوران سینکڑوں مخالفین اور بےگناہ شہریوں کو وحشیانہ طریقے سے ذبح کئے گئے تھے۔
اس کے علاوہ کوتی اور الشیخ کو داعش کے انگریزی ترجمان کے طور پر بھی پیش کیا جاتا رہا ہے۔ دی بیٹلز گروپ کے کمانڈر محمد ایموزی عرف جان اور اسکا ساتھی پہلے ہی مارے جاچکے ہیں۔
759