دمشق / اقوام متحدہ: شامی فوج نے مشرقی غوطہ میں باغیوں کے ٹھکانوں پر ساتویں روز بھی بمباری جاری رکھی جس میں مزید32 شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سات روز میں ہلاکتیں 510 ہوگئی ہیں۔ مرنے والوں میں127بچے بھی شامل ہیں۔ صرف 2ماہ میں 17 شہری ہلاک ہوئے۔
اے ایف پی کے مطابق مشرقی غوطہ پر نئے زمینی اور فضائی حملے نہ صرف مزید ہلاکتوں کا باعث بنے ہیں بلکہ ان تازہ حملوں سے قبل گزشتہ 6 دنوں کے دوران کیے جانیوالے ایسے ہی حملوں کے نتیجے میں تباہ ہو جانے والی عمارتوں کے ملبے سے سویلین ہلاک شدگان کی مزید لاشیں بھی ملی ہیں۔ شامی دارالحکومت دمشق کے مضافات میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر ملکی فورسز کے تیز حملوں کے بعد باغیوں نے دمشق شہر پر راکٹوں اور مارٹر گولوں سے نئے حملے کیے ہیں۔ دمشق کے نواح میں بشارالاسد کی حامی فورسز اور جنگجوئوں میں لڑائی تیز ہوگئی۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں طویل مذاکرات کے بعد شامی تنازع کے حل سے متعلق ایک نئی قرارداد پر ممکنہ رائے شماری کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ نیویارک میں سفارت کاروں کے مطابق یہ رائے شماری گزشتہ روز ہونا تھی۔ اطلاعات کے مطابق اس قرارداد کا ایسا متن تیار کرنے کیلیے مذاکرات جاری ہیں جو روس کیلیے بھی قابل قبول ہو۔ ماسکو کیلیے ایک رعایت کے طور پر اس قرارداد میں یہ بات شامل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ شام میں ا?ئندہ بھی داعش اور القاعدہ جیسے دہشتگرد گروپوں کیخلاف جنگ کی اجازت ہونی چاہیے۔
669