692

شمالی کوریا کے سربرا ہ پیانگ یانگ پہنچ گئے

شمالی کوریا کے سربراہ یوں تو شہہ سرخیوں کی زینت بنے رہتے ہیں تاہم گزشتہ روزکِم جونگ اَن کو پیانگ یانگ میں جاری وِنٹر اولمپک گیمز میں دیکھ کر جہاں ایک طرف شائقین حیران و پریشان دکھائی دئیے وہیں سیکیورٹی نے بھی کِم جونگ کو خوب آڑھے ہاتھوں لیا۔
شمالی کوریا کے سربراہ کے اس بہروپئیے کو آئس ہاکی کے ایک میچ میں چیئر لیڈرز کے سامنے آکر اچانک ڈانس کرتے دیکھ کر کچھ لوگ نہ صرف حیران اورپریشان ہو گئے تو کوئی اس بہروپئیے کو پہچان کر اپنی ہنسی روکنے میں ناکام دکھائی دئیے۔
کِم جونگ اَن کا روپ دھارے اس نوجوان کو شائقین میں دیکھ کر سیکیورٹی اہلکار بھی حرکت میں آگئے اور پوری ٹیم سمیت اس بہروپیئے کو پکڑنے اور اسٹیڈیم سے باہر نکالنے پہنچ گئے تاہم بعد ازاں صورتحال کو بمشکل قابو میں کیا گیا۔
کِم جونگ اَن کا روپ دھارے اس نوجوان نے اپنے تجربے کے بارے میں تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگ انہیں دیکھ کر نہ صرف پریشان ہو گئے بلکہ سیکیورٹی اہلکار بھی عضیب مشکل کا شکار ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں