کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم پوری طرح پاکستان کے رنگ میں رنگ چکی ہیں اور ان کی سرگرمیوں کو دیکھ کر یہ لگتا ہے کہ جیسے وہ پیدا ہی پاکستان میں ہوئی ہیں۔اب شنیرا اکرم کی ایسی تصاویر سامنے آگئی ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کے دل میں انسانیت اور پاکستانیوں کی محبت کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔اب انہوں نے خصوصی بچوں کیلئے منعقد کی گئی واک میں بھی دوڑ لگائی۔
