کراچی: پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کے لئے آسٹریلوی کرکٹرشین واٹسن جان ہیسٹنگزاور جنوبی افریقاکے رائلی روسو دبئی پہنچ گئے۔ کیون پیٹرسن، جوفرا آرچرڈ ٹیم کو منگل کو اور ویوین رچرڈز بدھ کو جوائن کریں گے۔ ہیسٹنگز کو البی مورکل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹورنامنٹ میں کرپشن کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات کئے ہیں۔ اتوار کو پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ نے کوئٹہ کے کرکٹرز کو لیکچر دیا۔
714