784

صدر پیوٹن جوڑ توڑ کے ماہر شخص ہیں، جارج بش

سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش نے کہا ہے کہ اس بات کے واضح شواہد ہیں گزشتہ امریکی انتخابات میں روس نے مداخلت کی تھی اور صدر پیوٹن جوڑ توڑ کے ماہر شخص ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو میں سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس نے گزشتہ امریکی انتخابات میں مداخلت کی تھی اور اس بات کے واضح شواہد موجود ہیںتاہم اس مداخلت کے اثرات انتخابات کے نتائج پر پڑے یا نہیں؟ یہ ایک الگ سوال ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مداخلت جمہوریت کے لیے خطرناک ہے جبکہ روس اس سے قبل سرد جنگ کے زمانے میں بھی امریکا اور یورپی ممالک میں رائے عامہ کو تبدیل کرنے کے لیے ایسی مداخلت کی کوشش کرتا رہا ہے۔
سابق امریکی صدر نے مزید کہا کہ روسی صدر پیوٹن جوڑ توڑ کے ماہر شخص ہیں جو خامیوں کو بھانپنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور پھر اسے اپنے استعمال میں لاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں