امریکہ میں 14 جون کے مظاہرہ کی اہمیت؟ 48

صبر بمقابلہ تکبر

پاک فضائیہ نے بھارتی غرور تکبر کو خاک میں ملاتے ہوئے اپنی غیر معمولی بہادری اور دلیری کے ڈنکے پوری دنیا میں بجا دیئے۔ بھارت کو اس جنگ کے نتیجے میں دفاعی سیاسی اور سفارتی شکست کا سامنا کرنا پڑا اس جنگ سے نریندر مودی کی پوری سیاست ہی ختم ہو کر رہ گئی اور اب ان کے ہندوانا ازم کو بھی اس تاریخی شکست سے بہت بڑا دھچکا پہنچا۔ بھارت کی خفیہ ایجنسی ”را“ کی بھی ساری کی ساری تدبیریں اور چالیں بہت ہی بری طرح سے ناکام ہو گئی۔ اس جنگ میں ”سو سنار کی، ایک لوہار کی“ والی کہاوت پوری طرح سے ابھر کر سامنے آگئی کہ پاکستان کے ایک لوہاری وار نے رافیل جنگی طیارے کو گرا کر کامیابی اپنے نام کروالی۔ یہ جنگ بظاہر فکس میچ لگ رہی تھی۔ جنگ کی ابتداءسے ہی بھارت نے نفسیاتی برتری بڑھاتے ہوئے پاکستان پر لگاتار میزائل داغنے کی صورت میں اسے دبوچنے کی کوشش کی اور بھارتی میڈیا اپنی پوری توانائیاں صرف کرکے اپنی عوام کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کو یہ دھوکہ دینے کی کوشش کرتا رہا کہ بھارت نے پاکستان کے اندر گھس کر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کامیاب حملے کرکے ان کے ٹھکانوں کو تہس نہس کرکے رکھ دیا ہے اور پاکستان سہما ہوا ہے اور وہ بالکل بھی جوابی کارروائی کی پوزیشن میں نہیں ہے اور بھارتی میڈیا پوری طرح سے پاکستان کو جوابی کارروائی کے لئے اکساتا رہا۔۔۔
جب حالات قابو سے باہر ہو گئے، رافیل طیارے کے دم پر بھارتی فوج اور ان کی حکومت جس طرح کی کھلی غنڈہ گردی کررہی تھی اسے روکنے کے لئے جب پاک فضائیہ کے سربراہ نے اللہ اکبر کا نعرہ لگاتے ہوئے اپنے شاہینوں کو باہر نکالا تو اس کے بعد جو کچھ ہوا وہ ساری دنیا نے کھلی آنکھوں سے دیکھا کہ کس طرح سے گلے سے پکڑ اور مروڑتے ہوئے رافیل طیارے کو بھارت کے اندر گھس کر مار گرایا اور اس کے بعد خیر و عافیت کے ساتھ پاک فضائیہ جنگ کی کامیابی اپنے نام کرکے واپس آگئے۔ رافیل طیارے کو گرا کے پاکستان یہ جنگ جیت چکا تھا مگر بھارتی حکومت اپنی فوج کو خوف میں مبتلا ہونے اور ڈرنے سے بچانے کے لئے اس کا اعتراف نہیں کررہے تھے کیونکہ جس طرح سے شطرنج کے کھیل میں اگر بادشاہ یا ملکہ کو شے کردی جائے تو شطرنج کی بساط پلٹ جاتی ہے اسی طرح اس جنگ میں رافیل طیارے کی حیثیت بادشاہ یا ملکہ والی تھی جب پاک فضائیہ نے اسے ہی مار گرایا جس پر نریندر مودی اکڑ رہا تھا، غرور کررہا تھا، تو پھر یہ جنگ وہ ہار گئے اور پوری بھارتی فوج میں بھگدڑ کا مچ جانا اور خوف زدہ ہونا تو فطری امر تھا اسے بھارتی حکومت اسے چھپا رہی تھی لیکن رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی نے اپنے رڈار سے اپنے طیارے کی تباہی دیکھ کر اس کی تصدیق کرلی اس طرح سے دنیا پر یہ راز فاش ہوا کہ رافیل طیارے کو چائنہ طیارے کے ذریعے پاک فضائیہ نے مار گرایا ہے اس سے پوری دنیا میں چائنا جنگی ٹیکنالوجی کے چرچے ہی چرچے ہونے لگے اور امریکہ کو بھی چین پر لگائے جانے والے ٹیرف پر نظرثانی کرنا پڑی اس جنگ اور اس کے نتائج نے جنگی ماہرین کے سوچنے کے انداز کو ہی یکسر تبدیل کردیا اور اب پوری دنیا میں جہاں چائنا جنگی طیاروں کی مانگ بڑھ گئی ہے وہیں پاکستانی پائلٹوں کی بھی۔۔۔
اس وقت چین کی وجہ سے بھارت کا دفاعی نظام پوری طرح سے تباہ و برباد ہو چکا ہے اور وہ پاکستان کے ہاتھوں کو خود کو غیر محفوظ خیال کررہا ہے اور اب اسے پاکستان کے مقابلے میں چائنا کے زیادہ جدید جنگی طیاروں کی ضرورت ہے اسی وجہ سے اس جنگ کی شکست سے دوچار ہونے کے باوجود بھارتی حکومت نے چین سے تعلقات خراب نہیں کئے بلکہ اس سے اور زیادہ بڑھا دیئے ہیں اس جنگ سے پاکستان کی دفاعی، سیاسی اور سفارتی محاذ پر کامیابی ہوئی ہے اور اس کے اثرات پاکستان کی اندرونی سیاست پر بھی پڑ سکتے ہیں جب کہ شریف برادران اس جنگ اور اس کے نتیجے میں کچھ زیادہ خوش نہیں دکھائی دے رہے ہیں اس طرح کے الزامات تحریک انصاف کی جانب سے ان پر لگائے جارہے ہیں۔ پاکستان ایک بار پھر عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور امریکی صدر ٹرمپ اس حوالے سے زیادہ متحرک ہو چکے ہیں اور پاکستان کے لئے اچھی خبریں آنے کا سلسلہ شروع ہونے جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں