کراچی کنگز کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ کپتان عماد وسیم کو سی ٹی اسکین کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ عماد کو طبزرویشن میں رکھا جائے گا تاہم بظاہر وہ ٹھیک نظر آرہے ہیں۔
میچ کے 19ویں اوور میں سہیل خان کا کیچ لیتے ہوئے عماد وسیم سر کے بل گرگئے تھے جس کے بعد انہیں گراﺅنڈ سے اسٹریچر پر لے جایا گیا۔
لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ان کی ٹیم نے تقریباً 10 رن کم بنائے تھے تاہم اس کے باوجود وہ اس کا دفاع کرنے کے قریب پہنچ گئے تھے، اگر نو بال نہیں ہوتی تو میچ جیت جاتے۔
مکی آرتھر نے کہا کہ عثمان شنواری ڈریسنگ روم میں نو بال کروانے پر بہت افسردہ تھے، وہ ایسے تجربے سے سیکھیں گے۔
680