پیرس: فرانس کے صدر عمانویل میکرون نے اپنے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن سے شام میں نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری اور مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
نیوز کے مطابق فرانسیسی ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر میکرون نے روسی صدر ولادی میرپیوٹن کو ٹیلیفون کیا جس میں ان سے شام میں جاری مظالم فوری بند کرانے کا مطالبہ کیا۔بیان میں کہا گیا کہ صدر میکرون نے ولادی میرپیوٹن سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے شام میں کلورین گیس کے استعمال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور زور دیا کہ شام میں نہتے شہریوں کی جانوں کا ہرممکن تحفظ کیا جائے۔ واضح رہے کہ فرانسیسی صدر رواں سال مئی میں روس کا خصوصی دورہ بھی کریں گے۔
742