672

فٹبالر کرسٹیانو رونالڈوکا نیا ریکارڈ ،گول کی سنچری

ہسپانوی کلب ریال میڈرڈ اور پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے چیمپیئنز لیگ کی تاریخ میں ایک کلب کی طرف سے گول کی سنچری مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔
یوئیفا چیمپئنز لیگ پری کوارٹر فائنل میں ریال میڈرڈ کے فارورڈ رونالڈو نے پیرس سینٹ جرمین کے خلاف میچ میں دو گولز کر کے چیمپیئنز لیگ میں ریال میڈرڈ کی طرف سے اپنے سے 100 گول مکمل کیے اور ایک کلب کی طرف سے 100 گول کرنے کا سنگ میل عبور کرنے والے دنیا کے پہلے فٹ بالر بن گئے۔
رونالڈو کی شاندار کارکردگی کی بدولت ریال میڈرڈ نے چیمپیئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے کے پہلے لیگ میں 3-1 سے شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں