ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم ’ورلڈ وار فور‘ کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
اے کے اسٹورم کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ممکنہ چوتھی جنگ عظیم کے گرد گھوم رہی ہے، جہاں نیوکلیئر ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا جائے گا۔
فلم کی کاسٹ میں مورگن بریڈلے، گراہم ونسینٹ، کیلون ٹیلر، کیمپبیل روسل، ڈیرک گُڈ اور فریڈرک ڈوڈسن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
اے کے اسٹورم ہی کی پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم رواں برس سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
523