684

فیڈرر پانچویں بار لوریس ایوارڈحاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے

20 بار ٹینس گرینڈسلم چیمپیئن سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے پانچویں باراسپورٹس مین آف دی ایئر کا لوریس ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
2017میں آسٹریلیا اوپن اور ومبلڈن جیسے معتبر ٹائٹل جیتنے والے36سالہ راجر نے پانچویں بار یہ اعزاز حاصل کر کے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کر کے ریکارڈ قائم کردیاہے۔
سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے پانچویں مرتبہ اسپورٹس مین آف دی ایئر کا لوریس ایوارڈ اپنے نام کرکے ایک اور ریکارڈ قائم کردیا۔
گزشتہ روز ایک تقریب کے دوران یہ ایوارڈ سابق کھلاڑی بورس بیکر نے عالمی نمبر ایک کھلاڑی کو دیا۔
اس سے قبل یہ ایوارڈ یوسین بولٹ بھی چار مرتبہ جیت چکے تھے۔ اس کے علاوہ اسپورٹس وومن آف دی ایئر سرینا ولیئمز قرار پائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں