656

قطرجونیئر اسکواش، پاکستان نے4 کیٹیگریز میں ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد: قطر میں منعقدہ قطر جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 کیٹیگریز میں ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
موصولہ تفصیلات کے مطابق قطر جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں نوجوان اسکواش پلیئرز نے شاندار کارکردگی کی بدولت کامیابیاں سمیٹیں، ایونٹ میں پاکستان، بھارت، قطر، مصر، ملائیشیا، اردن، آئرلینڈ، امریکہ اور ایران کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
انڈر13کیٹیگری کے فائنل میں پاکستان کے محمد عماد نے بھارت کے سنیل کو3-0 سے شکست دیکر ٹائٹل جیتا، انڈر15 کیٹیگری کے فائنل میں حماد خان نے اردن کے عبدالرحمٰن کے خلاف 3-0 سے کامیابی حاصل کی، انڈر17 فائنل میں حارث قاسم نے ہم وطن فرحان ہاشمی کو3-0 سے ہرایا جبکہ انڈر 19 کیٹیگری کا ٹائٹل عزیر رشید کے نام رہا، فائنل میں عزیر رشید نے ہم وطن عباس زیب کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں