689

لاہور سے لاپتہ ہونے والا نوجوان اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد

لاہور: آٹھ روز قبل تھانہ فیکٹری ایریا کی حدود مکہ کالونی سے لاپتہ ہونے والا 22 سالہ نوجوان اداکارہ مدیحہ شاہ کے گھر سے برآمد ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق احمد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ احمد کی گمشدگی کی درخواست تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کروا رکھی تھی جس کے بعد احمد کے دوستوں کی نشاندہی پر مدیحا شاہ کے گھر کی تلاشی لی گئی جب پولیس کے ہمراہ مدیحہ شاہ کے گھر گئے تو اس نے گھر کی تلاشی دینے سے انکار کر دیا۔
اہل خانہ نے مزید بتایا کہ پولیس نے مدیحہ شاہ کے گھر کی تلاشی لی تو احمد گھر سے برآمد ہوگیا جب کہ احمد کی والدہ کا کہنا ہے کہ مدیحہ میرے بیٹے کو نشے کرواتی تھی اس لئے ہم مدیحہ شاہ کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے۔
دوسری جانب مدیحہ شاہ کا کہنا تھا کہ احمد میرے پاس ڈرائیور تھا اور ابھی بھی نوکری کی غرض سے آیا تھا جب کہ مجھ پر احمد کے اہل خانہ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزمات جھوٹے ہیں۔
ادھر خود احمد نے بھی گمشدگی کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گھر والوں سے جھگڑے کے بعد میں گھر سے چلا گیا تھا اور میں مدیحہ شاہ کے گھر نوکری کی تلاش میں گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں