مشرقی غوطہ میں باغیو ں سے قبضہ چھڑانے کی جنگ شدت اختیار کر گئی۔ مختلف جھڑپوں میں جاں بحق افراد کی تعداد11 سو 39 ہو گئی، جن میں240 بچے شامل ہیں۔
فوج نےمزید دو ٹاﺅنز سے باغیوں کا قبضہ چھڑا لیا۔ جان بچانے کے لیے شہری تہہ خانوں میں چھپنے پر مجبورہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کی عالمی اپیلوں کے باوجود شامی فورسز نے روسی فضائی حملوں کی مدد سے اپنی پوزیشن مستحکم کی ہے۔
سیرین آبزرویٹری برائے حقوق انسانی کا کہنا ہے کہ شامی فورسز نے غوطہ کے سب سے بڑے شہر دوما کے راستے منقطع کر دیے ہیں۔ فورسز نے موثر پیش قدمی کرتے ہوئے خطے کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا ہے جبکہ میدیرا کے علاقے پر قبضہ حاصل کرلیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق حملوں میں مزید 23شہری مارے گئے ہیں جس کے بعد اب تک مرنے والے افراد کی تعداد 1100 سے زائد ہوگئی ہے۔
716