690

معروف کھلاڑی کیوین پیٹرسن سیمی فائنل اور فائنل کھیلنے کیلئے پاکستان آئیں گے؟ بڑی خبر آ گئی

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے لاہو رہا ہے جس کے دو پلے آف لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں اور فائنل میچ 25 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو گا تاہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد ابھی تک سوالیہ نشان بنی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل کھیلنے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ان کی ٹیم اس سال پلے آف اور فائنل میں پہنچی تو کوئٹہ کو انگلینڈ کے معروف کرکٹر کیوین پیٹرسن کی خدمات نہیں ہوں گی تاہم اس کیساتھ ہی انہوں نے کیوین پیٹرسن کو پاکستان آمد پر قائل کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔
ندیم عمر نے کہا کہ کیون پیٹرسن اس سال ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے کافی مصروف ہیں لیکن وہ دوبئی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے تاہم ان کی لاہور اور کراچی آمد کے امکانات کم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی آل را?نڈر شین واٹسن سمیت تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے جبکہ کیوین پیٹرسن کو بھی پاکستان آمد سے متعلق قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل میچ لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں پشاور زلمی فاتح قرار پائی تھی۔ اس میچ کیلئے پشاور زلمی میں شامل تمام غیر ملکی کھلاڑی تو پاکستان آئے تھے لیکن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل کیوین پیٹرسن سمیت کئی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آئے تھے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست کی ایک وجہ اسے بھی قرار دیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں