711

مقبوضہ کشمیر، بارودی سرنگ دھماکے میں نوجوان شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق 25سالہ عاشق حسین چوپان اونتی پورہ میں واقع بھارتی فوج کی فائرنگ رینج کے قریب جابارہ میں اپنے مویشی چرا رہا تھا کہ اس کا پیر ایک بارودی سرنگ پر آنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا، پولیس حکام کے مطابق عاشق کوفوری طورپر قریبی اسپتال لے جایاگیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ دریں اثنا مقبوضہ کشمیر میں حالیہ شہادتوں کے خلاف زندگی مفلوج رہی، اس دوران پہنو اور پنجورہ کے لوگوں نے یہاں قائم44 فوجی کیمپ کی منتقلی کا مطالبے پر زور دیا ہے، شوپیاں قصبہ سمیت ضلع کے بیشترعلاقوں میں تمام بازار اور کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں سے مسافر گاڑیاں غائب رہیں۔ پہنواورپنجورہ کے لوگوں نے 2016 کے انتظاضہ کے دوران قائم کیے گئے 44کیمپ کوہٹانے کامطالبہ دہرایاکیونکہ مقامی لوگوں کاالزام ہے کہ اسی کیمپ سے وابستہ فوجی حالیہ شہری ہلاکتوں میں ملوث ہیں جبکہ گزشتہ روز ضلع اسلام آباد کے علاقے ہاکورہ میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں عیسیٰ فاضلی اور 2 دیگر نوجوانوں کے قتل کے خلاف سرینگر اور ضلع گاندربل کے نواحی علاقوں میں مسلسل دوسرے دن بھی ہڑتال کی گئی۔
سرینگر اور گاندربل میں بازار بند اور سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ معطل رہی، ڈگری کالج گاندربل کے طلبا نے کالج کے باہر جمع ہو کر احتجاجی مظاہرہ کیا، سرینگر میں متعدد مقامات پر مظاہرے ہوئے، مظاہرین اور بھارتی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، فوجیوںنے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ صورہ کے علاقوں سبزی منڈی اور احمد نگر میں بھی مظاہرے کیے گئے۔ بھارتی فوجیوں نے ہاکورہ میں تلاشی اورمحاصرے کی ایک کارروائی کے دوران اویس شفیع اور 2 دیگر نوجوانوں عیسیٰ فاضلی اور سبزار احمد صوفی کو شہید کردیاتھا، اویس نے گزشتہ برس اپنی انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کی تھی، ہزاروں افراد نے کوکرنا گ میں اویس کے گاؤںگوہن ویلو میں اس کی نماز جنازہ میں شرکت کی جو بڑی تعدا د میں لوگوں کی موجودگی کی وجہ سے متعدد بار ادا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں