سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کو شہید کردیا۔
میڈیا سروس کے مطابق ضلع بانڈی پورہ کے علاقے ہاجن میں بھارتی فوج کے آپریشن کے دوران نوجوان شہید ہوگیا۔ بھارتی پولیس آفیسر نے دعویٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوان کا تعلق عسکریت پسند گروپ سے تھا اور وہ بھارتی فوج کے ساتھ مقابلے کے دوران مارا گیا۔
نوجوان کی شہادت اور بھارتی فوج کے آپریشن کے خلاف علاقے میں احتجاج شروع ہوگیا ہے، جب کہ بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے طاقت کا استعمال کیا۔
دوسری جانب ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں 38 سالہ شخص اعجاز احمد شاہ کو نامعلوم مسلح شخص نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
632