684

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 کشمیری شہید

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے علاقے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکےشہید کردیا۔
بھارتی فوج نے شوپیاں میں فوجی کیمپ کے نزدیک کار پر فائرنگ کی۔ فوج کی فائرنگ سے کار میں سوار6 بے گناہ کشمیری شہید ہوگئے۔ بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی ہے۔ بھارتی فوج کی درندگی اور بے گناہ کشمیریوں کی شہادت کے باعث وادی میں آج مکمل طور پر ہڑتال ہے۔
نوجوانوں کی شہادت پرسید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک سمیت حریت قیادت نےہڑتال کی اپیل کی ہے۔ حکام نے کشمیریوں کو احتجاج سے روکنے کے لیے سری نگر، اسلام آباد، پلواما اضلاع سمیت مختلف علاقوں میں سخت پابندیاں عائد کی ہوئی ہیں جب کہ جنوبی کشمیر میں مظاہرین کو روکنے کیلئے انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔
دوسری جانب بھارتی پولیس نے ضلع راجوری میں دو الگ مقامات پر سرچ آپریش کا آغاز کردیا ہے، جب کہ ہڑتال کے باعث پبلک سروس کمیشن نے آج ہونےوالے امتحانات ملتوی کردئیے ہیں۔
واضح رہے کہ تین روز قبل بھی بھارتی فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں فائرنگ کرکے دو نوجوانوں کو شہید کریا تھا، جب کہ گزشتہ ماہ فروری میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کارروائی کے دوران 15 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں