سری لنکن فاسٹ بولر لاستھ ملنگا نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا ہے، انہیں انڈین پریمیئر لیگ فرنچائز ٹیم ممبئی انڈینز کا بولنگ مشیر مقرر کیا گیا ہے،جس کے بعد بطور کھلاڑی ان کا آئی پی ایل کیریئر بھی ختم ہوگیا ہے۔
منفرد ہیئراسٹائل اور بولنگ کے انداز والے ملنگا کا کہنا تھا کہ میں اب خود کو ذہنی طور پر تھکا ہوا محسوس کرتا ہوں، مجھے نہیں لگتا کہ میں اب زیادہ بین الاقوامی کرکٹ کھیل پاﺅں گااور میں نے اب تک اس موضوع پر سری لنکا کرکٹ سے بات نہیں کی ہے۔
ملنگا نے کہا کہ میرا ارادہ کچھ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا اور خود کو آزمانا ہے کہ کیا میرا جسم اب بھی انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے ساتھ دیتا ہے یا نہیں، البتہ میرا آئی پی ایل کیریئر ختم ہوگیا ہے اوراب ممبئی انڈینز کے ساتھ نئی اننگز کا آغاز کرنا ہے۔
خیال رہے کہ ملنگا کافی عرصے سے انجریز اور خراب فارم سے نبرد آزما ہیں، وہ سری لنکن ٹیم کا بھی حصہ نہیں ہیںاور ان کی خراب کارکردگی کے ساتھ ساتھ سری لنکن ٹیم بھی حوصلہ افزا نتائج نہیں دے پارہی ہے۔
827