717

ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی مکمل بحالی میں2 سال درکار ہیں، نجم سیٹھی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی مکمل بحالی میںمزید 2 سال کا عرصہ درکار ہے۔
غیر ملکی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل نے قومی ٹیم کو محدود اوور کی کرکٹ کے لیے تیار کر دیا تاہم ایک روزہ اور ٹیسٹ کرکٹ کے لیے مزید تیاری درکار ہے۔
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پرانے اسٹار کھلاڑی اب بوڑھے ہو رہے ہیں اس لیے ہمیں ایک نئی ٹیم تیار کرنی پڑ رہی ہے اور نئے کھلاڑیوں کو اسٹار بنانے میں وقت لگتا ہے۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہماری کارکردگی تسلی بخش ہے لیکن ایک روزہ کرکٹ میں کمزور ہیں اور اب ہماری تمام تر توجہ ورلڈ کپ پر ہے اور اس کی تیاری کر رہے ہیں۔
کھلاڑیوں کے جدید طرز کی کرکٹ نہ کھیلنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ماڈرن کوچز ہیں اور اچھے کھلاڑی ہیں سب اچھا ہو جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس اچھے کھلاڑی موجود ہیں اور مڈل آرڈر میں متبادل بھی مل گئے ہیں جنہیں میچور ہونے میں تھوڑا وقت لگے گا۔
نجم سیٹھی نے بتایا کہ آئی سی سی کی ٹیم میں بین الاقوامی کھلاڑی پاکستان آچکے ہیں جب کہ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں یہاں آئیں اور اب مارچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم آرہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں