ینگون: میانمار سے راہِ فرار اختیار کرنے والے روہنگیا مہاجرین کی ایک بڑی تعداد اس وقت بھی بنگلہ دیش اور میانمار کی سرحد کے نومینز لینڈ ایریا پر مقیم ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نو مینز لینڈ میں مقیم روہنگیا مہاجرین کی تعداد 6 ہزار کے قریب ہے۔ ان مہاجرین نے بنگلہ دیش میں قائم کیمپوں میں سکونت اختیار کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ دوسری جانب میانمار کی حکومت نے بنگلہ دیشی سے ملحقہ علاقوں میں اضافی فوجیوں کو تعینات کر کے بارڈر سکیورٹی بڑھا دی۔ میانمار حکومت کے مطابق یہ تعیناتی ممکنہ دہشت گردوں کی حوصلہ شکنی کے لیے کی گئی ہے جبکہ اس تعیناتی پر بنگلہ دیش کی جانب سے احتجاج بھی سامنے آ چکا ہے۔
659