723

نائیجریامیں خود کش حملے،22افراد ہلاک ،70سے زائد زخمی ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

ابوجا: نائیجیریاکے صوبے بورنے کے شہر میدوگری میں مچھلی بازار میں 3خودکش حملوں میں 22افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جس کا الزام دہشت گرد تنظیم بوکوحرام پر عائد کیاجارہاہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجرین صوبے بورنے کے شہر میدوگری کے مچھلی بازار میں یکے بعد ہونے والے تین خود کش حملوں میں 22افراد ہلاک اور ستر سے زائد زخمی ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد کی حالت انتہائی تشویش ناک بیان کی جا رہی ہے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے ،شدت پسند تنظیم ”بوکو حرام“ کے خلاف فوج کی مدد کرنے والی سویلین ٹاسک فورس کے حکام نے بتایا ہے تینوں خودکش حملہ آور مرد تھے۔ان کاکہناتھاکہ تین خودکش حملہ آوروں کے حملے میں 22افراد ہلاک اور 70افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دو خود کش حملہ آوروں نے مچھلی بازار کو نشانہ بنایا جبکہ تیسرے نے بازار کے قریب خودکش حملہ کیا۔حکام نے بتایا مرنیو الوں میں 21شہری اور ایک فوجی شامل ہے۔ٹاسک فورس نے بتایا دہشت گردوں نے گنجان بازار کو نشانہ بنایا۔سویلین فورس کے حکام کاکہناتھاکہ 70زخمیوں میں سے 22افرادکی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں