ڈونیڈن: نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں چوتھے ون ڈے کے موقع پر اسٹیڈیم سے 31 شرابی تماشائیوں کو باہر نکالا جبکہ تین کو باقاعدہ طور پر حراست میں لیا گیا۔
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان یہ مقابلہ انتہائی دلچسپ ثابت ہوا تھا تاہم اس دوران شراب کے نشے میں دھت ہو کرغل غپاڑہ کرنے پر 31 افراد کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا جبکہ ان میں سے تین کو گرفتار بھی کیا گیا جو میدان سے باہر نکلنے سے انکار کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں سے الجھ رہے تھے۔
643