آکلینڈ: آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو بارش سے متاثرہ سہ ملکی ٹی20 سیریز کے فائنل میں 19 رنز سے شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
بدھ کو آکلینڈ میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ کے قائد کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اوپنرز کے عمدہ آغاز کے باوجود ان کیلئے درست ثابت نہ ہو سکا
مارٹن گپٹل اور کولن منرو نے ٹیم کو 48 رنز کا آغاز فراہم کیا، اسٹین لیک نے گپٹل کو آو¿ٹ کر کے ٹیم کو پہلی کامیابی دلائی جو 21 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے جبکہ اگلے اوور میں رچرڈسن نے 29 رنز بنانے والے منرو کو آو¿ٹ کر کے ٹیم کو بڑی کامیابی دلائی۔
دونوں اوپنرز کے آو¿ٹ ہونے کے بعد کینگروز باو¿لرز نے کیویز بلے بازوں کو بڑی پارٹنرشپ قائم کرنے کا موقع نہ دیا جس کی وجہ سے وہ بڑا مجموعہ ترتیب نہ دے سکی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے روس ٹیلر 43 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کپتان ولیمسن 9، چپمین 8، کولن ڈی گرینڈ ہوم 10، مچل سینٹنر صفر، سیفرٹ 3، ٹم ساو¿تھی 5 اور آئش سودی 13 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔
کیویز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، آسٹریلیا کی جانب سے ایشٹن ایگار نے 3 جبکہ رچرڈسن اور اینڈریو ٹائی نے دو، دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔
جواب میں ڈی آرسی شارٹ اور وارنر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو 72 رنز کا جاندار آغاز فراہم کر کے جیت کی بنیاد رکھی، شارٹ نے 30 گیندوں پر 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 50 رنز بنانے کے بعد منرو کی وکٹ بنے جبکہ چھ رنز کے اضافے سے وارنر 25 رنز بنا کر سودھی کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ایشٹن ایگار کا بلا بھی نہ چلا اور وہ صرف 2 رنز بنا کر سینٹنر کی گیند پر اسٹمپ ہوئے۔
اس موقع پر گلین میکسویل اور فنچ حریف باو¿لرز کے سامنے ڈٹ گئے اور دونوں نے مل کر اسکور 121 تک پہنچایا لیکن اسی موقع پر میچ میں دوبارہ بارش شروع ہو گئی جس کی وجہ سے میچ مکمل نہ ہو سکا اور آسٹریلوی ٹیم ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 19 رنز سے فاتح رہی، میکسویل 20 اور فنچ 18 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔
693