ہرارے: آئی سی سی نے جمعرات سے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شروع ہونے والے سپر سکس اور پلے آف میچز کیلیے امپائرز اور ریفریز کا اعلان کردیا۔
ہرارے اسپورٹس کلب پر ہونے والے میچز دنیا بھر کے 200 مختلف مقامات پر مختلف ٹی وی چینلز کے ذریعے براہ راست نشر بھی کیے جائیں گے، جمعرات کو سپر سکس مرحلے میں افغانستان اور ویسٹ انڈیز کے مقابلے کو مائیکل گف اور پاکستانی امپائر احسن رضا سپروائز کریں گے۔ سیمون فرائی تھرڈ امپائر مقرر کیے گئے ہیں جبکہ شون جورج فورتھ آفیشل ہوں گے، میچ ریفری کی ذمے داری گریم لبرائے کو سونپی گئی ہے، دوسری جانب اسی دن کوئنز اسپورٹس کلب بولاوایو پر یواے ای اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیمیں بھی سپر سکس میں آمنے سامنے آئیں گی، اس مقابلے کیلیے جوئے ولسن، گریگوری بریتھ ویٹ (فیلڈ امپائرز )، پال ولسن (ریزرو امپائر) جبکہ ڈیوڈ جوکز میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں۔
جمعرات کو ہی پلے آف مرحلے کے بھی دو میچز شیڈول ہیں، جس میں کیویکوے اسپورٹس کلب پر نیدرلینڈز اور ہانگ کانگ کے مقابلے میں کرس براو¿ن، ایڈرین ہولڈاسٹوک( فیلڈ امپائرز ) ایکنو چیبی (ریزرو امپائر) شاہیت ویڈاویلا( میچ ریفری ) ہوں گے، پاپوانیوگنی اور نیپال کا مقابلہ شرف الدولہ ابن شاہد اور لینگٹون روسیر سپروائز کرائیں گے، جیرمیا میتابیری ( ریزرو امپائر) اور دیوداس گووندجی کو میچ ریفری مقرر کیاگیا ہے، 16 مارچ کو آئرلینڈ اور زمبابوے کے میچ میں سیمون فرائی، شون جورج، مائیکل گف، شرف الدولہ ، گریم لبرائے ( میچ ریفری ) آفیشلز ہوں گے، 17 مارچ کو شیڈول میچز میں پلے آف میں ساتویں اور آٹھویں پوزیشن کا مقابلہ کرس براو¿ن اور ایڈرین ہولڈ اسٹوک سپروائز کریں گے۔
ایکون چیبی ( ریزرو امپائر) اور شاہیت ویڈاویلا میچ ریفری ہوں گے، نویں ، دسویں پوزیشن کے میچ میں شرف الدولہ، لینگٹون روسیر، جوئے ولسن اور ڈیوڈ جوکز ذمے داریاں نبھائیں گے، 18 مارچ کو آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کا ٹاکرا جوئے ولسن اور پال ولسن منعقد کرائیں گے، گریگوری بریتھ ویٹ تھرڈ جبکہ احسن رضا فورتھ امپائرز ہوں گے۔
گووند جی میچ ریفری مقرر ہیں، 19 مارچ کو ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کا مقابلہ مائیکل گف، سیمون فرائی، ایڈرین ہولڈ اسٹوک، پال ولسن اور گریم لبرائے سپروائز کریں گے،20 مارچ کو یواے ای اور افغانستان کے مقابلے میں گریگوری بریتھ ویٹ ، ایڈرین ہولڈ اسٹوک، جوئے ولسن اور ڈیوڈ جوکزآفیشلز ہوں گے، 21مارچ کو ویسٹ انڈیز اور اسکاٹ لینڈ مقابلے میں پال ولسن، شون جورج، سیمون فرائی، مائیکل گف اور گریم لبرائے کو ذمی داری سونپی گئی ہے۔
22 مارچ کو یواے ای اور زمبابوے کا مقابلہ احسن رضا، گریگوری بریتھ ویٹ، جوئل ولسن، سیمون فرائی اور ڈیوڈ جوکز کی زیرنگرانی ہوگا، 23 مارچ کو آئرلینڈ اور افغانستان ٹاکرے میں جوئل ولسن، مائیکل گف، پال ولسن، گریگوری بریتھ ویٹ اور گووند جی آفیشلز ہوں گے، 25 مارچ کو شیڈول فائنل کے آفیشلز کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔