646

وہ پاکستانی کھلاڑی پشاور زلمی کا کوچ بن گیا جسے انگلینڈ کے کھلاڑی اپنا ”مرشد“ مانتے ہیں، نام سامنے آتے ہی باقی ٹیموں کے پسینے چھوٹ گئے

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا تیسرا ایڈیشن شروع ہونے میں محض تین روز باقی رہ گئے ہیں اور تمام ٹیمیں بھرپور تیاریوں میں مصروف ہیں۔ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی نے اپنے کوچنگ سٹاف میں پاکستان کے ایسے مایہ ناز کھلاڑی کا اضافہ کر لیا ہے جسے انگلینڈ کے کھلاڑی اپنا ”مرشد“ مانتے ہیں اور ان کا نام سامنے آتے ہی دیگر ٹیموں کے پسینے چھوٹ گئے۔
پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم اب اکیلے ہی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کا کام نہیں کریں گے بلکہ کرکٹ کی دنیا میں مشہور ڈلیوری ”دوسرا“ کے موجد ثقلین مشتاق کی خدمات بھی پشاور زلمی نے حاصل کر لی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں