ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ کی نئی سینٹرل کنٹریکٹس لسٹ کے تحت اس بار’اے پلس‘ کی خصوصی کیٹیگری متعارف کرائی گئی جس میں شامل کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما، شیکھر دھون، بھونیشور کمار اور جسپریت بمراہ سالانہ 7 کروڑ روپے معاوضہ حاصل کریں گے۔
نئی سینٹرل کنٹریکٹس لسٹ میں اس بار’اے پلس‘ کی خصوصی کیٹیگری متعارف کرائی گئی جس میں شامل کپتان ویرات کوہلی، روہت شرما، شیکھر دھون، بھونیشور کمار اور جسپریت بمراہ سالانہ 7 کروڑ روپے معاوضہ حاصل کریں گے جب کہ بیوی پر ہاتھ اٹھانے والے شامی کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوگیا، بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئی سینٹرل کنٹریکٹس لسٹ سے ہی انھیں خارج کردیا۔
سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی کو اے کیٹیگری میں شامل کیا گیا جہاں پر ان کے ساتھ ایشون، رویندرا جڈیجا، چتیشور پجارا، اجنیکا راہنے اور مرلی وجے بھی موجود ہیں، یہ گروپ سالانہ 5 کروڑ روپے معاوضہ لے گا۔
بی کیٹیگری میں شامل پلیئرز کو 3 کروڑ اور سی کیٹیگری کے حامل پلیئرز کو ایک کروڑ روپے معاوضہ ملے گا، حیران کن طور پر 26 کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کی فہرست میں فاسٹ بولر محمد شامی کانام ہی شامل نہیں ہے۔
رپورٹس کے مطابق انھیں بی کیٹیگری میں شامل کیا جانا تھا مگر اہلیہ حسین جہاں کی جانب سے سوشل میڈیا پر عائد کیے جانے والے الزامات کے بعد ان کا کنٹریکٹ روک دیا گیا ہے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ گھریلو جھگڑے اور غیرعورتوں سے تعلقات کا الزام عائد کرتے ہوئے حسین جہاں نے شامی کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔
یاد رہے کہ پہلے یہ سب کھلاڑی ایک ہی اے کیٹگری میں شامل اور 2 کروڑ روپے معاوضہ حاصل کرتے تھے۔
663