727

ویمن سپر ہاکی لیگ، پشاور نے اسلام آباد کوہرادیا

لاہور میں شروع ہونے والی دوسری پاکستان ویمن سپر ہاکی لیگ کے پہلے روز پشاور ڈیئر نے اسلام آباد شاہین کو ہرادیا جبکہ لاہور لائنز اور کراچی ڈولفنز کے درمیا ن میچ برابر رہا۔
پاکستان ویمن سپر ہاکی لیگ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ تھے۔
نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کے موقع پر ایونٹ میں شریک پانچ ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا ، مارچ پاسٹ کرنے والوں میں سابق ویمن کھلاڑی بھی تھیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے سابق کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹ اور شیلڈز بھی پیش کیں۔
تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان میں دو شعبوں کھیل اور ماحول کو سب سے زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے، کھیل کو تباہی سے بچانے کی ضرورت ہے۔
سپر ہاکی لیگ کا افتتاحی میچ لاہور لائنز اورکراچی ڈولفنز کے درمیان کھیلا گیا جو 2 ،2 گول سے برابر رہا جبکہ دوسرے میچ میں پشاور ڈیئر نے اسلام آباد شاہین کو دو صفر سے شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں