792

ٹرمپ، مودی رابطہ: افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال

امریکی صدر اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان فون پرافغانستان،میانمار،مالدیپ اور شمالی کوریا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وائٹ ہاﺅس کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندر مودی کے درمیان فون پر رابطہ ہوا ہے ،جس میں دونوں رہنماﺅں نے میانمار اور مالدیپ کی صورتحال اور شمالی کوریا کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔
وائٹ ہاﺅس کے مطابق ٹرمپ اور مودی نے افغانستان میں استحکام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں