465

پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی اوربھارتی گلوکارسونونگم کے درمیان رابطہ

لاہور: ننھی پاکستانی گلوکارہادیہ ہاشمی اور بھارتی گلوکارسونو نگم کے درمیان رابطہ ہوا ہے جوان کی گائیکی کے پہلے سے معترف ہیں۔
ننھی سی عمرمیں اپنے لا تعداد مداح بنانے والی پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ ہاشمی کوگھرمیں والد کے ٹیپ ریکارڈرپرملکہ ترنم نورجہاں کے بجنے والے گیت اورملی ترانوں نے متاثرکرتے ہوئے اتنا اچھا گلوکار بنادیا کہ اب ان کا نام بڑے بڑے گلوکاروں کی زبان پرہے۔
ننھی گلوکارہادیہ ہاشمی کا بھارتی گلوکارسونونگم سے ویڈیو کال کے ذریعے رابطہ ہوا۔ سونو نگم نے ہادیہ ہاشمی کی سریلی آواز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہآپ کی آواز دیگرکئی گلوکاروں سے مختلف ہے، مجھے امید ہے آپ کا شمار جلد بڑے فنکاروں کی فہریست میں ہوگا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: سونو نگم پاکستان کی ننھی گلوکارہ ہادیہ کا گانا سن کر رو پڑے
ننھی گلوکارہ نے کہا کہ سونونگم سے بات کرکے بے حد خوشی ہوئی، آج ایک خواب پورا ہوا، سونونگم نے مستقبل کے حوالے سے کئی مشورے دیئے جس پرعمل کروں گی۔
واضح رہے کہ سونونگم نے اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پرایک ویڈیوشیئرکی تھی جس میں وہ ہادیہ ہاشمی کا گانا ”بول ہو“ سن رے ہیں اوراس دوران ان کی آنکھوں میںآنسو دیکھے جاسکتے ہیں۔ سونونگم نے گانا سنتے ہوئے کہا بہت دنوں بعد کسیآواز نے میرے دل کو چھوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں