653

پشاور زلمی کی کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ

شارجہ: پاکستان سپر لیگ تھری کے اہم میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
شارجہ میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، پشاور زلمی کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور کامران اکمل نے کیا تاہم حفیظ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، اس وقت پشاور زلمی نے ایک وکٹ کے نقصان پر 2 اوورز میں 7 رنز بنالیے ہیں۔

پشاور زلمی کے لیے پلے آف مرحلے میں رسائی کے لیے آج کا میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے، پشاور زلمی نے ایونٹ میں اب تک 8 میچز کھیلے ہیں جس میں سے 5 میں شکست اور 3 میں کامیابی حاصل کی جب کہ کراچی کنگز نے بھی اب تک 8 میچز کھیلے جس میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی اور 3 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ ایک میچ بارش کے باعث ڈرا ہوگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں