718

پڑوسی عرب ملک میں ترکی کو زوردار جھٹکا لگ گیا، بڑا نقصان ہوگیا

دمشق: شامی علاقے عفرین میں کرد باغیوں نے ترک لڑاکا ہیلی کاپٹر مار گرایا جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے علاقے عفرین میں کرد باغیوں نے ترکی کے ایک جنگی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا جس کے نتیجے میں دو ترک فوجی ہلاک ہوگئے۔ ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شمالی شام میں ترک فوج اور کرد باغیوں کے مابین شدید جھڑپیں جاری ہیں۔
ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی ہیلی کاپٹر مارگرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور ہم ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سمیت ہر طرح کے نقصانات اٹھانے کے لئے تیار ہیں، ترک جنوبی صوبے ہاتے کے قریب سرحدی علاقے میں کرد باغیوں نے خود کار ہتھیاروں کے ذریعے ترک فوجی ہیلی کاپٹر کو نشانہ بنایا جس کی انہیں بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں