627

پیپلزپارٹی کا چیئرمین سینیٹ کی حمایت کیلئے8 آزاد سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنے کا دعویٰ

کوئٹہ : پیپلزپارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کی حمایت کیلئے انہیں 8 آزاد سینیٹرز کی حمایت حاصل ہے۔
واضح رہے کہ پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سینیٹ میں اپناچیئرمین بنانے کیلئے متحرک ہو گئے ہیں اور پارٹی رہنماﺅں کو ذمہ داریاں سونپ دی ہیں،پی پی رہنماﺅں قیوم سومرو اور فیصل کنڈی نے کوئٹہ میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔
پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کی حمایت کیلئے ملک بھرمیں سینیٹرزسے رابطے تیزکردیئے ہیں ،پیپلزپارٹی نے کم ووٹ رکھنے والی سیاسی جماعتوں سے بھی رابطوں کافیصلہ کیا ہے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما قیوم سومرو نے کہا ہے کہ اس باربھی چیئرمین سینیٹ پیپلزپارٹی کاہوگا،انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 8 آزاد سینیٹرز چیئرمین سینیٹ کی حمایت کریں گے،قیوم سومرو کا کہناتھا کہ آزادسینیٹرزکےساتھ سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں